معاملات - وراثت ووصیت

India

سوال # 154310

(۱) میرے ماموں کی صرف دو بیٹیاں ہیں، کیا ان کی پراپرٹی میں میرا کچھ حصہ بنتا ہے؟
(۲) میری خالہ کی صرف تین بیٹیاں ہیں، کیا ان کی پراپرٹی میں میرا کچھ حصہ بنتا ہے؟
(۳) میری خالہ کی کوئی اولاد نہیں ہے ، کیا ان کی پراپرٹی میں میرا کچھ حصہ بنتا ہے؟

Published on: Sep 30, 2017

جواب # 154310

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1462-1522/H=1/1439



(۱، ۲، ۳) خالہ و ماموں ہونے کی وجہ سے ان کی جائداد میں آپ کا کوئی حق و حصہ نہیں ان میں سے کسی کا انتقال ہو جائے تو ورثہ کو لکھ کر میراث کا حکم معلوم کریں اگر کوئی آپ کو ہبہ یا بیع کرے تو ا س کا حکم تفصیل سے لکھ کر معلوم کرلیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات