• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 153468

    عنوان: اپنی مرضی سے شادی كرنے پر لڑكی كو وراثت سے بے دخل كرنا؟

    سوال: میری بہن نے میری امی اور ابو کی رضامندی کے بغیر شادی کرلی ہے وہ بھی ایک غلط انسان سے جس کی عادت بڑی بری ہے، وہ نشہ آور چیزیں استعمال کرتا ہے اور دوسری لڑکیوں سے بھی تعلق رکھتا ہے۔ میرے ابو نے اسے وراثت سے بے دخل کر دیا ہے۔ اس معاملے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ آیا اسے وراثت میں حصہ دینا ہوگا یا نہیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1361-1347/L=11/1438

    شریعت میں اولاد کو عاق کردینے کا کوئی اعتبار نہیں ہے، یعنی عاق کرنے سے اولاد وراثت سے محروم نہیں ہوتی؛اس لیے اگر آپ کی بہن آپ کے والد کی وفات کے وقت حیات رہتی ہے تو اس کا بھی وراثت میں حصہ ہوگا،وراثت سے بے دخل کردینے کی وجہ سے وہ اپنے حصے سے محروم نہ ہوگی۔ الإرث جبري لا یسقط بالإسقاط (حاشیة قرة عیون الأخیار: ۱۱/ ۶۷۸، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند