معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 153276
جواب نمبر: 153276
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1284-1256/M=11/1438
نابالغ ورثہ کی معافی کا اعتبار نہیں، اور جن بالغ ورثہ نے معاف کیا وہ صرف اپنی طرف سے معاف کرسکتے ہیں دوسرے کی طرف سے نہیں، پس صورت مسئولہ میں مرحوم دوست کا جتنا قرض ہے وہ اس کے بالغ ورثہ کے حوالہ کردیں پھر اُن پر لازم ہے کہ وہ اپنے تمام شرعی ورثہ میں شریعت کے مطابق تقسیم کرلیں، مرحوم دوست کا قرض جو ترکہ بن گیا اس کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ کل ۷۲حصے ہوں گے۔ ماں، باپ میں سے ہرایک کو ۱۲، ۱۲، سہام ملیں گے بیوی کو ۹/ سہام ملیں گے اور بیٹی کو ۱۳/ سہام اور بیٹے کو ۲۶سہام۔
اب = ۱۲
ام = ۱۲
زوجہ = ۹
ابن = ۲۶
بنت = ۱۳
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند