• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 150832

    عنوان: کسی شخص کی حیات میں وارثت کی تقسیم ؟

    سوال: کوئی شخص اگر اپنی حیات میں اپنی جائیداد اپنی اولاد کے مابین تقسیم کرنا چاہے تو کیا برابر تقسیم کرے گا یا ۲:۱ سے ؟ کیوں کہ میں نے ایک کتاب میں پڑھا ہے کہ وہ وارثت برابر تقسیم ہوگی ؟براے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 150832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 993-975/M=8/1438

    جی ہاں زندگی میں اگر کوئی شخص اپنی جائیداد اولاد کے درمیان تقسیم کرنا چاہتا ہے تو اس کا افضل طریقہ یہ ہے کہ تمام اولاد کو برابر حصہ دے اور بیٹے، بیٹی کے مابین تفریق نہ کرے یعطي الابنة مثل ما یعطي للابن وعلیہ الفتوی وہو المختار (ہندیہ: ۴/۳۰۱، زکریا کتاب الہبة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند