معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 149612
جواب نمبر: 149612
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 797-763/M=7/1438
میراث کا مسئلہ مورث کے انتقال کے بعد موجود ورثہ کی تفصیل لکھ کر معلوم کرنا چاہیے۔ صورت مسئولہ میں اگر یہی صورت پیش آئے کہ شخص مذکور کا انتقال ہوجائے اور اس کے ورثہ میں اس کی بیوی، چار بیٹیاں دو بھائی ایک بہن اور ماں موجود ہوں تو اس شخص کا ترکہ ۱۲۰سہام میں منقسم ہوگا جن میں سے ۱۵/ سہام بیوی کو اور ۲۰/ سہام ماں کو اور ۲۰، ۲۰/ سہام چاروں لڑکیوں میں سے ہرایک کو اور ۲،۲/ سہام دونوں بھائیوں میں سے ہرایک کو اور ایک سہام بہن کو ملے گا۔ تخریج اس طرح ہوگی:
زوجہ = ۱۵
ام = ۲۰
بنت = ۲۰
بنت = ۲۰
بنت = ۲۰
بنت = ۲۰
اخ = ۲
اخ = ۲
اخت = ۱
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند