• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 14901

    عنوان:

    محترم حضرت جی اللہ حضرات دیوبند کی زندگیوں میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہم لوگوں کو والد کاGP Fund (جنرل پروویڈنٹ فنڈ) تین لاکھ روپیہ ملا ہے تو کیا اس پر زکوة فرض ہو گی کہ نہیں؟ والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ ہم چھ بہن بھائی ہیں اور ایک ماں ہیں۔ ہماری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1454=1185/د

    والد صاحب کے انتقال کے بعد پروویڈنٹ فنڈ کی ملنے والی رقم ان کا ترکہ بن گئی جس میں ان کے ورثاء شرعی اپنے اپنے حصے کے بقدر حق دار ہوں گے، اگر وارث پہلے سے صاحب نصاب ہے تو جب اس کا سال پورا ہوگا اسی وقت اس رقم کی زکات بھی ادا کرے، اگرچہ اس رقم پر علاحدہ سے سال نہ پورا ہوا ہو، اور اگر پہلے سے صاحب نصاب نہیں ہے، اور ملنے والی رقم بقدر نصاب ہے تو اس رقم پر جب سال پورا ہوجائے گا اس وقت زکات کی ادائیگی فرض ہوگی، آپ اپنے بہن بھائیوں کی تعداد الگ الگ لکھ دیتے تو سب کا حصہ الگ الگ نکال کر بتلادیا جاتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند