• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 148644

    عنوان: میری نانی اپنے موجود رقم تقسیم كرنا چاہتی ہیں‏، كیا انتقال ہوچكی بیٹی كے بچوں كا بھی حق ہے؟

    سوال: میری نانی کے ۳ بیٹیاں ہیں جس میں میری والدا کا انتقال ہوچکاہے ، اگر میری نانی اپنے پاس موجود رقم تقسیم کرنا ہے تو اس میں سے ۲ بیٹیوں کے علاو ہ ہم نوسواں کا یعنی انتقال ہوچکی بیٹی کے بچوں کا حق ہوتا ہے یا نہیں ہوتا؟

    جواب نمبر: 148644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 676-676/L=6/1438

    صورت مسئولہ میں جب تک آپ کی نانی حیات ہیں اپنے پاس موجود رقم کی خود مالک ہوں گی ان کی حیات تک ان کی رقم سے کسی کا حق متعلق نہ ہوگا، اگر وہ اپنی زندگی میں اپنے پاس موجود رقم کو تقسیم کرنا چاہیں تو کرسکتی ہیں اور ایسی صورت میں بہتر ہے کہ بیٹیوں کے ساتھ کچھ رقم نواسوں کو بھی دیدیں تاکہ ان کی دل شکنی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند