• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 148099

    عنوان: مرحوم کی زمین پر بیٹے نے مکان بنالیا تو کیا مکان بھی ترکہ میں شامل ہوگا؟

    سوال: مرحوم والد کی زمین پر اگر بیٹے نے مکان تعمیر کرلیا اب وہ ورثہ تقسیم کرنا چاہتا ہے تو مکان بھی ورثہ میں داخل ہو گا یا صرف زمین؟

    جواب نمبر: 148099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 507-463/M=4/1438

    بیٹے نے باپ کے انتقال کے بعد ان کی متروکہ زمین پر اگر مکان تعمیر کرلیا تو وہ مکان باپ کے ترکہ میں شامل نہ ہوگا صرف زمین وراثت میں داخل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند