• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 146222

    عنوان: کیا سسر کی وراثت میں بہو کا حصہ ہوتا ہے؟

    سوال: کیا سسر کی وراثت میں بہو کا حصہ ہوتا ہے؟ کسی عربی کتاب سے بتائیے گا، میں فقط حوالے کی وجہ سے پوچھ رہا ہوں۔

    جواب نمبر: 146222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 223-172/L=2/1438

    سسر کی وراثت میں بہو کا کوئی حصہ نہیں ہے، اس لیے کہ میراث میں حصہ داری کے اسباب تین ہیں: (۱) رشتہ داری۔ (۲) زوجیت۔ (۳) ولاء۔

    اور ان تینوں میں سے کوئی سبب بہو میں نہیں پایا جاتا، لہٰذا سسر کی وارثت میں بہو کا حصہ نہ ہوگا۔ ”ویستحق الإرث بإحدی خصال ثلاث: بالنسب: وہو القرابة، والسبب،: وہو الزوجیة والولاء۔ (الفتاوی الہندیة: ۶/۴۴۷)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند