• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 145622

    عنوان: مورث کے بھائیوں اور اولاد کے درمیان تقسیم وراثت کس طرح ہوگی؟

    سوال: میرے دادا تین بھائی اور تین بہن تھے جس میں ایک بھائی کا انتقال ہو جاتا ہے اور اس کی ایک نابالغ لڑکی ہے اور ایک دادا کی کوئی اولاد نہیں ہے اور میرے دادا کی دو اولاد ہے تو اس صورت میں اس کی جائداد میں کس کس کا حصہ ہو گا اور کتنا حصہ ہو گا؟

    جواب نمبر: 145622

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 069-176/H=3/1438

     

    بعد اداءِ حقوقِ متقدمہ علی المیراث و صحت تفصیل ورثہ مرحوم کا کل مالِ متروکہ چودہ حصوں پر تقسیم کرکے سات حصے مرحوم کی بیٹی کو اور دو دو حصے مرحوم کے دونوں بھائیوں کو ملیں گے اور ایک ایک حصہ تینوں بہنوں کو ملے گا مرحوم کے بھتیجے بھتیجیاں اس صورت میں محروم ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند