• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 145321

    عنوان: زمین کے سال کے جو پیسے ملتے ہیں کس حساب سے تقسیم ہوں گے؟

    سوال: میرے ابو کے انتقال کے بعد ان کے حصے کی ساری زمین ہم سب بہن بھائیوں کے اور امی کے نام ٹرانسفر ہو گئے تھے، اب ہم سب کا ارادہ ہے کہ اسے بیچ دیں تو جو بھی رقم ملے گی سب کا کتنا حصہ ہوگا ؟ہم چار بہنیں دو بھائی ہیں اور امی ہیں۔ دوسرا سوال یہ پوچھنا تھا اس زمین کے سال کے جو پیسے ملتے ہیں کس حساب سے تقسیم ہوں گے؟ 25000 کا ٹھکاملتا ہے، ابھی ہم نے زمین کی مٹی بیچی ہے، ا سکے پیسوں کی تقسیم بھی بتادیں۔

    جواب نمبر: 145321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 028-027/SN=2/1438

     

    (۱) اگر آپ کے دادا اور دادی کا انتقال آپ کے والد سے پہلے ہی ہو گیا تھا تو صورتِ مسئولہ میں آپ کے والد صاحب نے جو کچھ ترکہ (زمین، مکان، زیورات، نقدی اور دیگر اثاثہ) چھوڑا سب کے بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث کل ۶۴/ حصے کئے جائیں گے، جن میں سے ۸/ حصے آپ کی والدہ کو، ۱۴ - ۱۴ہر ایک بھائی کو ، ۷- ۷حصے ہر ایک بہن کو ملیں گے۔

    نقشہ تخریج حسب ذیل ہے:

    کل حصے   =       ۶۴

    -------------------------

    زوجہ     =       ۸

    ابن      =       ۱۴

    ابن      =       ۱۴

    بنت      =       ۷

    بنت      =       ۷

    بنت      =       ۷

    بنت      =       ۷

    --------------------------------

    (۲) یہ پیسے بھی نمبر ایک میں مذکور تناسب سے تقسیم ہوں گے۔

    -------------------------------------------------------------

    نوٹ: زمین فروخت کرکے جو رقم ملے اس کی تقسیم اسی حساب سے ہوگی اسی طرح زمین کا جو کرایہ ملتاہے ا س کی تقسیم بھی اسی حساب سے یعنی ۶۴/ حصہ ہوکر مذکورہ تناسب سے تقسیم ہوں گے۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند