• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 14530

    عنوان:

    ایک شخص کا انتقال ہوا اس نے اپنے پیچھے درج ذیل رشتہ دار چھوڑے: (۱)ایک بیوی، (۲)ایک شادی شدہ لڑکا اورایک بہو، (۳)دو لڑکیاں ایک شادی شدہ ایک لڑکی کے ساتھ اور دوسری غیر شادی شدہ، (۴)تین شادی شدہ بہنیں، (۵)ایک خالہ اور اس کی ایک شادی شدہ لڑکی، (۶)ایک بڑا چچا زاد بھائی اور اس کی بیوی۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ اوپر مذکور لوگوں کے درمیان اس کی جائداد کیسے تقسیم کی جائے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14530

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1575=1250/ھ

    بعد ادائے حقوق متقدمہ علی المیراث و صحت تفصیل ورثہ شخص مرحوم کا کل مال متروکہ بتیس (۳۲) حصوں پر تقسیم کرکے چار حصے مرحوم کی بیوہ (بیوی) کو چودہ حصے مرحوم کے بیٹے کو ملیں گے اور سات سات حصے دونوں بیٹیوں کو۔ لڑکے کی بیوی (بہو) نواسی، بہنیں، خالہ اور خالہ زاد بہن، چچیرا بھائی اور اس کی بیوی شرعاً ترکہٴ شخص مرحوم سے محروم ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند