• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 13896

    عنوان:

    مفتی صاحب میرا سوال ہے کہ اگر کوئی والد اپنی اولاد کو اپنی پراپرٹی سے بے دخل کردے تو شرعاً یہ صحیح ہے یا نہیں؟ والد نے ستر فیصد پراپرٹی وراثت میں (دادا دادی )سے ملی ہے اور تیس فیصد والد نے خود بنائی ہے۔ ایسی صورت حال میں کیا اولاد کا اپنے دادا دادی سے وراثت میں ملی پراپرٹی پر کچھ حق ہے کہ نہیں؟ برائے کرم شرعی قانون کی روشنی میں واضح کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13896

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 827=728/ل

    حق ارث غیراختیاری ہے اس لیے کوئی مورث اپنے وارث کو وراثت سے محروم نہیں کرسکتا، اگر کسی والد نے اپنی زندگی میں اپنی کسی اولاد کو عاق بھی کردیا تو بھی اگر وہ لڑکا اپنے والد کی وفات کے وقت حیات رہتا ہے تو اپنے و الد کا شرعاً وارث ہوگا۔ ہاں والد اپنی حیات تک اپنی تمام پراپرٹی کا مالک رہے گا، اس میں کسی اولاد کا کوئی حق نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند