• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 1311

    عنوان:

    تین بھائی اور ایک بہن کے درمیان 32000 کی رقم کو کیسے تقسیم کریں؟

    سوال:

    ہم نے انڈیا سے ہجرت کی تھی۔ یہاں پاکستان میں ہمیں ایک گھر الاٹ کیا گیا۔ ہم تین بھائی اور ایک بہن ہیں۔ والد اور والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ ہم نے پرانا گھر بتیس ہزار میں بیچا۔ اس رقم کو ہم آپس میں کیسے تقسیم کریں؟

    جواب نمبر: 1311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 880/ب= 824/ب

     

    حقوقِ متقدمہ علی الارث (یعنی قرض وغیرہ کی) ادائیگی کے بعد ترکہ سات حصوں پر تقسیم ہوگا۔ بہن کا ایک حصہ ہوگا اور بھائیوں کے دو دو حصے ہوں گے۔ اور مذکورہ رقم انھیں حصوں کے اعتبار سے ہروارث پر تقسیم ہوگی، چناں چہ بہن کو Rs 4571.42 ملیں گے اور ہرایک بھائی کے حصے میں Rs 9142.84 آئیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند