• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 11033

    عنوان:

    ہم تین بہن اور ایک بھائی ہیں۔ میری ماں کا انتقال 25سال پہلے ہوا۔ میرے والد صاحب کا کراچی میں ایک مکان تھا اور انھوں نے اس مکان کو میری سب سے چھوٹی بہن کے نام پندرہ سال پہلے منتقل کردیاتھا۔والد صاحب کا چار مہینہ پہلے انتقال ہوگیاہے۔ اب میری سب سے چھوٹی بہن مذکورہ بالا پراپرٹی کواور والد صاحب کی بینک میں جمع شدہ رقم کو شریعت کے قانون کے مطابق اپنے شوہر کی مرضی سے تقسیم کرنا چاہتی ہے۔میرے والد صاحب اپنے انتقال تک اسی مکان میں رہتے تھے۔اس مکان میں ان کے گھر والوں کے ساتھ رہنے کی وجہ سے پراپرٹی کے تمام ٹیکس وغیرہ میرے والد صاحب یا میری بڑی بہن ادا کرتے تھے۔اوپر مذکور پراپرٹی خالی ہے اور جلد ہی اس کو شریعت کے قانون کے مطابق تقسیم کرنا ضروری ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 241=76/ل

    صورت مسئولہ میں آپ کے والد کا تمام ترکہ پانچ حصوں میں تقسیم ہوکر ایک، ایک حصہ مرحوم کی تینوں لڑکیوں میں سے ہرایک کو اوردو حصے مرحوم کے لڑکے کو ملیں گے، حقوق مقدمہ علی المیراث اول ادا کیے جائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند