• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 1016

    عنوان:

    اگر بیٹا والد کی زندگی میں فوت ہو جائے تو کیا اس کی اولاد کا دادا کی وراثت میں کوئی حصہ ہے؟  بیٹے کی جائداد میں والدین کا کیا حصہ ہے؟

    سوال:

    اگر بیٹا والد کی زندگی میں فوت ہو جائے تو کیا اس کی اولاد کا دادا کی وراثت میں کوئی حصہ ہے؟

    بیٹے کی جائداد میں والدین کا کیا حصہ ہے؟

    جواب نمبر: 1016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  405/م = 408/م)

     

    اگر والد کی وفات کے وقت ان کا کوئی بھی بیٹا موجود ہے تو پوتے، پوتیوں کا مرحوم دادا کی وراثت میں کوئی حصہ نہیں: کما في السراجیة: ویسقطن بالابن

     

    اور میت بیٹے کی جائداد میں والدین کا حصہ احوال کے اختلاف سے مختلف ہوتا ہے مثلاً فوت شدہ بیٹے کا کوئی بیٹا بھی موجود ہے اور والدین بھی تو والدین میں سے ہرایک کو سدس (چھٹا حصہ) ملے گا، اس طرح ماں باپ میں سے ہر ایک کے تین تین احوال ہیں جو فرائض کی کتابوں میں مذکور ہیں۔ دیکھئے سراجی وغیرہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند