• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 7638

    عنوان:

    برائے کرم مجھے بتائیں کہ چاروں امام کا دور کون سا ہے ؟ کون پہلے آئے پھر اس کے بعد کون کون آئے؟

    سوال:

    برائے کرم مجھے بتائیں کہ چاروں امام کا دور کون سا ہے ؟ کون پہلے آئے پھر اس کے بعد کون کون آئے؟

    جواب نمبر: 7638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 982=982/ م

     

    ائمہ اربعہ کی تاریخ پیدائش ووفات اس طرح ہے۔ سب سے پہلے امام اعظم حضرت ابوحنیفہ رحمہ اللہ ہیں، آپ کی پیدائش ۸۰ھ میں اور وفات ۱۵۰ھ میں ہے۔ ان کے بعد امام مالک رحمہ اللہ ہیں، جن کی پیدائش ۹۰ھ میں اور وفات ۱۷۹ھ میں ہے۔ پھر امام شافعی رحمہ اللہ ہیں، آپ کی پیدائش ۱۵۰ھ میں اور وفات ۲۰۴ھ میں ہے۔ اور سب سے اخیر میں امام احمد رحمہ اللہ کا زمانہ ہے۔ آپ کی پیدائش ۱۶۴ھ میں اور وفات ۲۴۱ھ میں ہے۔ (شامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند