متفرقات - تاریخ و سوانح

India

سوال # 66007

شب معراج سن عیسوی کے حساب سے کس دن اور کس ماہ اور کس تاریخ اور کس سال واقع ہوا۔ برائے کرم جواب ارسال فرمائیں۔

Published on: Jun 25, 2016

جواب # 66007

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 699-581/D=9/1437

شب معراج کی تاریخ اور ماہ کے سلسلے میں روایات مختلف ہیں، سن ۱۰/ نبوی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوئی، یعنی اس وقت آپ کی عمر مبارک تقریباً پچاس سال تھی، بعض روایات کے مطابق ہجرت سے چھ ماہ قبل یا آٹھ ماہ قبل ہوئی ہے، اور بعض روایات سے تین سال قبل ہونا ثابت ہے یہی راجح ہے۔ سن عیسوی کے اعتبار سے ۵۷۱ء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت شریفہ ہوئی، پس اس لحاظ سے معراج کا ۶۲۱ء میں ہونا معلوم ہوتا ہے، دن تاریخ اور مہینہ کے سلسلہ میں روایات مختلف ہیں بعض کتابوں سے سنیچر کا دن ہونا ثابت ہوتا ہے اور مہینہ کے سلسلہ میں ربیع الاول، ربیع الآخر، رجب، شوال ورمضان وغیرہ مختلف اقوال ہیں، زیادہ مشہور /۲۷ رجب ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات