متفرقات - تاریخ و سوانح

Pakistan

سوال # 64885

(۱) سنی اور شیعہ اختلاف کب سے ہوئے ہیں ؟
( ۲)کیا مسلمانوں کی ۲ قومیں ہیں اہل عرب اور اہل عجم؟ کیا اور بھی قوم ہے ان دو کے علاوہ ؟
(۳) کیا شیعہ میں بھی اہل عرب ہے کوئی؟
(۴) تمام اہل عرب سنی ہیں؟ جزاک اللہ

Published on: May 12, 2016

جواب # 64885

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 769-795/L=8/1437

(۱) حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے آخری دور میں شیعہ سنی اختلافات رونما ہوئے اور آہستہ آہستہ اس نے جڑ پکڑ لی نتیجتاً بہت سے کفریہ وشرکیہ عقائد کے ساتھ یہ فرقہ اہل سنت والجماعت سے الگ رونما ہوا۔
(۲) عرب وعجم یہ خطہ کے اعتبار سے تقسیم ہے، عرب کے علاوہ پر عجم کا اطلاق ہوتا ہے چاہے وہ کہیں کا بھی ہو۔
(۳) (۴) اکثر اہل عرب اہل سنت والجماعت سے ہیں؛ البتہ بعض عرب شیعہ بھی ہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات