• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 60067

    عنوان: ایک شخص کہتا ہے کے حضرت امیر معا ویہ رضی اللہ عنہ کوئی آیت کے کاتب نہیں تھے

    سوال: ایک شخص کہتا ہے کے حضرت امیر معا ویہ رضی اللہ عنہ کوئی آیت کے کاتب نہیں تھے ، اس لیے ،براہے کرم مجھے بتائیں کہ وہ کتنی اور کن آیت کے کاتب تھے ؟ آیت اور تعداد بھی بتائیں ۔ اللہ آپکو جزائے خیر اتا فرمائے۔

    جواب نمبر: 60067

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1136-1146/L=10/1436-U اس کی تحقیق تو مشکل ہے کہ وہ کتنی اور کن آیات کے کاتب تھے، البتہ علماء نے ان کو کاتبین وحی میں شمار کیا ہے، لیکن بعض کی رائے یہ بھی ہے کہ وہ کاتبین وحی میں سے نہیں تھے، خطوط کی کتابت کی ہے۔ معاویة بن أبي سفیان: ہو معاویة بن أبي سفیان القرشي الأموي وأمہ ہند بنت عتبة کان ہو وأبوہ من مسلمة الفتح ثم من الموٴلفة قلوبہم وہو أحد الذین کتبوا لرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الوحي، وقیل: لم یکتب لہ من الوحي شیٴًا إنما کتب لہ کتبة (أسماء الرجال آخر المشکاة: ۶۲۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند