• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 5943

    عنوان:

    میں حضرت حکیم اختر صاحب کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ وہ کیسے ہیں، کیا ہم ان کے بیانات ان کی ویب سائٹ پر سن سکتے ہیں؟ میں دیوبند سے اس بات کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ صحیح آدمی ہیں یا نہیں؟ انڈیا میں بیعت ہونے کے لیے بہترشخص کون ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5943

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 484=484/ م

    حضرت حکیم اختر صاحب زیدمجدہم حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمة اللہ علیہ ہردوئی کے خلیفہ ہیں، صاحب نسبت بزرگ، متقی باکمال اور لائق اعتماد شخص ہیں، ان کے بیانات و ملفوظات ان کی ویب سائٹ پر سن سکتے ہیں، انڈیا میں حضرت امیر حسن صاحب دامت فیوضہم خلیفہ و مجازشیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا رحمة اللہ علیہ، مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی، یوپی، سے بیعت کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں، وہ ہرسال حج یا عمرہ کے لیے حرمین شریفین بھی تشریف لے جاتے ہیں اس موقع پر بھی آپ رجوع کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند