• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 54106

    عنوان: خانہ کعبہ کو غسل دینے کا شریعت سے کیا تعلق ہے؟ اور یہ کام کب شروع ہوا؟

    سوال: خانہ کعبہ کو غسل دینے کا شریعت سے کیا تعلق ہے؟ اور یہ کام کب شروع ہوا؟

    جواب نمبر: 54106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1186-1176/N=10/1435-U (۱، ۲) خانہ کعبہ کو جو غسل دیا جاتا ہے یہ امر شرعی نہیں ہے اور یہ غسل بھی غسل شرعی نہیں ہے؛ بلکہ صفائی کے مقصد سے خانہ کعبہ کو دھونا ہے جو اس کی تعظیم میں امر مباح ہے اور یہ کام کب سے شروع ہوا؟ مجھے معلوم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند