• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 5393

    عنوان:

    حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی جنگوں کے درمیان ہزاروں صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہوگئے لیکن ہم سے نہیں پوچھا جائے گا کہ حق پر تھے۔ اور کربلا میں جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ شہید ہوگئے لیکن ہم سے نہیں پوچھا جائے گا کہ حضرت حسین حق پر تھے یا خلیفہ یزید او رہم نے سارا فیصلہ اللہ تعالی پر چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح ہم شیعوں کی لعن طعن کا فیصلہ اللہ پر کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 688=633/ د

    قطعیت کے ساتھ جو بات ثابت نہ ہو اس پر قطعی اور فیصلہ کن حکم لگانا انسان کے لیے دشوار ہے، ایسا ہی مشاجراتِ صحابہ کا معاملہ ہے کہ فیصلہ کن انداز میں حق و ناحق کی بات کہنا، جب کہ حضرات صحابہٴ کرام کی عظمت بھی ملحوظ رہے ہمارا کام نہیں ہے، کیوں کہ واقعات کی تمام جزئیات و تفصیلات کا کم ازکم ظن غالب کے درجہ میں علم صحیح حاصل ہونے کا کوئی ذریعہ ہمارے پاس موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس سے کوئی ہماری دینی ضرورت اٹکی ہوئی ہے، اس لیے حسن ظن اور سکوت کی راہ اختیار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حوالہ کردیتے ہیں۔

    (۲) اس کے برخلاف شیعہ ضروریات دین کے منکر ہیں، قطعیات اسلام کا انکار کرتے ہیں، اور جو باتیں نصوص قطعیہ سے ثابت ہیں مثلاً حضرات صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا ایمان وہدایت میں کامل ہونا یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی عفت و پاکدامنی، یا موجودہ قرآن پاک کا منزل من اللہ ہونا اور صحف تنزیل پر محفوظ ہونا ان قطعیات کے خلاف شیعوں کی ہرزہ سرائیوں کی تردید آیات قرآنیہ، احادیث متواترہ میں بصراحت موجود ہے، لہٰذا ان کے سب و شتم کی نقد تردید کرنا اسی دنیا میں واجب و ضروری ہوجاتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند