• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 5293

    عنوان:

    حضرت امیر معاویہ-رضي الله عنه- اورحضرت علی-رضي الله عنه- کے اختلاف کے بارے میں لکھیں اور یہ اختلاف کس وجہ سے ہوا؟

    سوال:

    حضرت امیر معاویہ-رضي الله عنه- اورحضرت علی-رضي الله عنه- کے اختلاف کے بارے میں لکھیں اور یہ اختلاف کس وجہ سے ہوا؟

    جواب نمبر: 5293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 859=739/ ب

     

    جب سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا اندوہناک واقعہ شہادت پیش آیا اور اس کے بعد سیدنا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت خلافت ہوئی تو سیدنا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے (جو اس وقت ملک شام کے امیر تھے) حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہ مطالبہ کیا کہ آپ پہلے قاتلانِ عثمان سے قصاص لیں۔ حضرت علی خلیفہ چہارم نے جواب میں فرمایا کہ ابھی ہرطف شورش اور ہنگامہ ہے، یہ فرو ہوجائے اس کے بعد قصاص لیں گے۔ اس کے بعد سبائیوں نے ریشہ دوانیاں شروع کیں اورایک دوسرے سے بدظن کرتے رہے اور انھیں جھوٹی سچی باتیں کہہ کر ورغلاتے رہے، یہاں تک کہ ان سبائیوں نے دونوں میں جنگ کرادی۔ دونوں کی نیت صحیح تھی اختلاف پیدا کرنے والے اور باہم جنگ کرانے والے سبائی اور صرف سبائی تھے۔ ہمیں مشاجراتِ صحابہ میں نہ الجھنا چاہیے۔ اس سے کسی صحابی کے بارے میں مبادا بدگمانی پیدا ہوجائے اور ہم ایمانی خرابی میں مبتلا ہوجائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند