• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 48788

    عنوان: حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی کے بارے میں ہمارے اکابرین کی کوئی کتاب ہے تو بتائیں جس میں ان کے بچپن سے لے کر آخری وقت تک کی تاریخ ، ان کے اعمال ، واقعات اورعلم کے حوالے سے ہو․․․․․․․․

    سوال: حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی کے بارے میں ہمارے اکابرین کی کوئی کتاب ہے تو بتائیں جس میں ان کے بچپن سے لے کر آخری وقت تک کی تاریخ ، ان کے اعمال ، واقعات اورعلم کے حوالے سے ہو․․․․․․․․

    جواب نمبر: 48788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1485-1010/L=1/1435-U حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی زندگی کے بارے میں ہمارے اکابر کی لکھی ہوئی مستقل کوئی تصنیف ہماری نظر نہیں گذری، البتہ ”الفتح الربانی“ جس کا ترجمہ حضرت مولانا عاشق الٰہی صاحب میرٹھی رحمہ اللہ نے ”فیوضِ یزدانی“ کے نام سے کیا ہے، اس کے مقدمہ میں حضرت نے پیرانِ پیر رحمہ اللہ کے احوال تحریر فرمائے ہیں۔ اسی طرح حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے اپنی کتاب ”اخبار الاخیار“ میں حضرت شیخ کے احوال پر روشنی ڈالی ہے، آپ ان دونوں کتابوں کا مطالعہ کرلیں۔ اور حضرت کی کتاب ”الفتح الربانی“ اور ”فتوح الغیب“ کا مطالعہ کریں، یہ دونوں کتابیں اردو میں بھی دستیاب ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند