• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 44132

    عنوان: اردن كے درخت كے بارے میں استفسار

    سوال: اس درخت کے بارے میں جاننا ہے جو اردن (jordan) میں ہے اور جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس درخت کے نیچے آرام فرمایا تھا․ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک ۱۲ سال تھی۔

    جواب نمبر: 44132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 682-402/L=5/1434 ۱۲/ سال کی عمرہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا کے ساتھ شام کا قصد کیا تھا یہ قافلہ جب بصری پہنچا تو وہاں کے ایک نصرانی راہی جس کا نام جرجیس تھا کے کہنے پر ابوطالب نے آپ کو مکہ روانہ کردیا، دوسری مرتبہ جب آپ کی عمر مبارک ۲۵/ برس تھی دوبارہ حضرت خدیجہ کا مال لے کر ان کے علام میسرہ کے ساتھ مقام روانہ ہوئے اور جب بصری پہنچے تو ایک سایہ دار درخت کے نیچے بیٹھے وہاں ایک ”نطورا“ نامی راہب رہتا تھا اس نے آپ کو دیکھ کر آپ کے نبی آخر الزماں ہونے کی بشارت دی (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو سیرة المصطفیٰ: ۱/۸۹-۱۰۰) اردن کے درخت کے بارے میں ایسی کوئی صراحت مجھے نہیں مل سکی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند