• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 4079

    عنوان:

    براہ کرم، مولانا اشرف علی تھانوی(رحمتہ اللہ علیہ ) اور حکیم اختر صاحب (رحمتہ اللہ علیہ ) کی زندگی کے بارے میں بتائیں اور یہ بتائیں کہ ان دونوں کے درمیان کوئی تعلق تھا؟ (۲) تبلیغ کا کام سب سے پہلے کس نے شروع کیا اور کس سال یہ شروع ہوا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 751=650/ ب

    حکیم اختر صاحب، حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب ہردوئی نور اللہ مرقدہ کے خلیفہ ہیں، اور حضرت ہردوئی حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ کے آخری خلیفہ تھے۔ حکیم صاحب نے جو کچھ فیض حاصل کیا وہ حضرت ہردوئی سے کیا۔ براہِ راست حضرت تھانوی سے فیض حاصل نہیں کیا۔

    (۲) تبلیغ و دعوت کا کام ہرزمانے میں علمائے کرام کرتے چلے آئے ہیں۔ البتہ باقاعدہ منظم طریقہ پر جو موجودہ جماعت تبلیغ کا نظام چل رہا ہے، حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ نے شروع فرمایا، اور ان کی ہمنوائی حضرت مولانا سید حسین احمد صاحب مدنی رحمہ اللہ اور حضرت مفتی کفایت اللہ صاحب مفتی اعظم ہند و دیگر اہل حق علمائے کرام فرماتے رہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند