• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 39508

    عنوان: مولانا الیاس رحمۃ اللہ علیہ کے نسب نامے سے متعلق

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا مولانا الیاس رحمتہ اللہ علیہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے نسل میں سے ہیں؟

    جواب نمبر: 39508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1065-1065M=7/1433

    مولانا الیاس صاحب رحمہ اللہ صدیقی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اور سلسلہٴ نسب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مل جاتا ہے، چنانچہ علی میاں صاحب ندوی حضرت کے خاندان کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں ”جھنجھانہ اور کاندھلہ کا یہ صدیقی شیوخ کا معتبر گھرانہ تھا جس میں علم اور دین داری پشتہا پشت سے چلی آرہی تھی“ چند سطروں کے بعد سلسلہ نسب اس طرح بیان کرتے ہیں: ”(مولانا محمد الیاس ابن) مولانا اسماعیل بن غلام حسین بن حکیم کریم بخش بن حکیم غلام محی الدین بن مولوی ساجد بن مولوی فیض بن مولوی شریف بن مولوی حکیم اشرف بن شیخ جمال محمد شاہ بن شیخ بابن شاہ بن شیخ بہاء الدین شاہ بن مولوی شیخ محمد بن شیخ محمد فاضل بن شیخ قطب (نسب نامہ خاندانی مرسلہ شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب) ۔ (حضرت مولانا محمد الیاس صاحب اور ان کی دینی دعوت: ص:۴۲، موٴلفہ علی میاں صاحب ندوی) بقیہ نسب سوانح مولانا انعام الحسن کاندھلوی ص:۱۷۱پر موجود ہے، اور ”حضرت سلمان فارسی کے نسل“ میں سے ہونے کی کہیں صراحت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند