• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 36874

    عنوان: امی كا مطلب

    سوال: (۱) امی کا مطلب صحابہ ، تابعین ، تبع تابعین ، ائمہ مجتہدین ، اولیا ء اللہ وغیرہم کی نظر میں کیا ہے؟ (۲) میں نے ایک کتاب پڑھی ، جب امی کا لفظ آیا تو اس میں اس کا مطلب ان پڑھ ہے اور حضور کو پڑھنا لکھنا بھی نہیں آتا اور یہ کہ دستخط کرنا بھی نہیں آتا، اس لئے صحابہ حضور کے نام ایک اسٹیمپ بنا کر حضور کا دستخط کرتے تھے، کیایہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 36874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 514=289-3/1433 حضرت نبیٴ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے کسی سے لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا تھا، البتہ اللہ پاک نے بذریعہ وحی تمام ضروری اور شانِ نبوت کے لائق اتنے علوم عطا فرمائے تھے کہ کسی دوسرے کو نہیں ملے، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اُمّی ہونے کا یہ مطلب ہے۔ (۲) وہ کونسی کتاب ہے اس کا پورا نام مصنف کا نام اور ضروری عبارت نقل کرکے سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند