• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 36783

    عنوان: کچھ معلومات چاہیے ہے

    سوال: (۱) میرا نام اسامہ بن مرتیت ہے اور میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے شادی کب ہوئی تھی؟ یعنی کس تاریخ کو اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وقت کتنی عمر تھی ، سال ، مہینہ اوردن کے ساتھ؟ (۲) اور اس کے علاوہ قصیدہ حضرت حسن ثابت رضی اللہ عنہ اور قصیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ لکھاہوا چاہئے ۔ میں نے بہت ڈھونڈا پر مجھے ہر جگہ آڈیو میں ہی ملا، پر مجھے عربی میں لکھا ہوا چاہئے۔

    جواب نمبر: 36783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 404=386-3/1433 دارالافتاء دارالعلوم دیوبند سے کسی پیش آمدہ صورت حال کا حکم شرعی معلوم کرنا چاہیے، تاریخ اور قیدہے کی تفصیل بتلانا اس کا موضوع نہیں ہے نیز ہجوم کار کی وجہ سے تحقیق اورجستجو کرنے کا موقع بھی نہیں ہے۔ (۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر شریف پچیس سال اور حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی عمر چالیس سال تھی جب نکاح ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند