• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 36609

    عنوان: کیا یزید کو لعنت بھیجنا جائز ہے یا نہیں ؟

    سوال: کیا ہم یزید کو لعنت بھیج سکتے ہیں ور کیا وہ اسلام کی تاریخ میں بد کردار انسان تھا ؟ کیا دیوبندی اہلسنّت والجماعت ہیں ؟ اگر دیوبندی، بریلوی ، اہلحدیث فرقے ہیں تو یہ حنبلی،شافی ،ملکی ،حنفی کون سے فرقے ہیں ؟ کیا اہلحدیث کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 36609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 351=209-3/1433 یزید کے متعلق حضرت امام حنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سکوت اور توقف کرنا چاہیے نہ اس کو کافر کہا جائے نہ اس پر لعن طعن کیا جائے؛ بلکہ اس کے امر کو خدا تعالیٰ کے حوالہ کردینا چاہیے۔ جی ہاں دیوبندی اہل سنت والجماعت ہی کا نام ہے۔ دیوبندی اہل سنت والجماعت ہیں۔ جنبلی، شافعی، مالکی، حنفی یہ الگ سے فرقے نہیں ہیں بلکہ یہ اہل سنت والجماعت کے ہی حاملین ہیں گو ان کے درمیان کچھ فروعی مسائل میں اختلاف ہیں۔ اہل حدیث کہلانے والے لوگ اگر ائمہ مجتہدین پر سب وشتم نہ کریں اور فرائض وواجبات میں حنفی مسلک کی رعایت کرکے نماز پڑھائیں تو ان کے پیچھے نماز درست ہوجائے گی، اگر وہ حنفی مسلک کی رعایت نہ کریں تو نماز درست نہیں، ”وذہب عامة مشایخنا إلی الجواز إذا کان یحتاط في موضع الخلاف وإلا فلا والمعنی أنہ یجوز في المراعي بلا کراہیة وفي غیرہ معہا“ (شامي: ۲/۳۰۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند