• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 3633

    عنوان:

    میرے دو سوالات ہیں: (۱) کیا حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی عمر ایک سو سال سے زیاد ہ تھی؟ ( میں نے سنا ہے کہ آپ 250-300/ تک اس دنیا میں رہے ) (۲) حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کہاں کے رہنے والے تھے؟ کیا آپ عربی تھے یاعجمی؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1048/ج= 1048/ ج

    حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کافی طویل عمر پائی، آپ کی وفات ہجری ۳۵ھ میں ہوئی۔ مدتِ عمر کے بارے میں دو قول ہیں: ایک قول یہ ہے کہ آپ ۲۵۰ سال زندہ رہے، جب کہ دوسرا قول یہ ہے کہ آپ نے ۳۵۰ سال عمر پائی، محدثین کے نزدیک پہلا ہی قول زیادہ صحیح اور قابل اعتماد ہے: وکان من المعمّرین، قیل عاش مأتین وخمسین سنة، وقیل ثلث مائة وخمسین سنة والأول أصح۔

    (۲) حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ عربی النسل ہیں۔ آپ کا نسبی تعلق قریش کے قبیلہٴ بنومخزوم سے تھا۔ آپ کی والدہ کا نام لبابہ تھا جو ام الموٴمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنھا کی بہن تھیں، زمانہٴ جاہلیت میں آپ کا شمار شرفاء عرب میں ہوتا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو سیف اللہ (اللہ کی تلوار) کے لقب سے سرفراز فرمایا تھا۔ آپ نے ہجرت کے اکیسویں سال وفات پائی۔ کذا في إکمال في أسماء الرجال لصاحب المشکوٰة علی المشکوٰة (ص:۵۹۲ و ۵۹۷)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند