• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 35513

    عنوان: نام کے بارے مے

    سوال: مجھے حرا نام کے معنی جاننے ہیں اور یہ جاننا ہے کہ اس نام کا رکھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ اور جو مستورات پاکستان میں جماعت میں جاتی ہیں ان کا نکلنا ٹھیک ہے یا نہیں جیسا کہ آپ کی ویب سائٹ پر ہے کہ اس کا کوئی ثبوت شریعت میں نہیں، تو وہاں کے علما اس پر کوئی روک ٹوک کیوں نہیں لگاتے۔

    جواب نمبر: 35513

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1842=1842-12/1432 (۱) حرا مکّے میں ایک پہاڑی کا نام ہے جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت ملی، لغت میں اس کا معنی نہیں مل سکا، حرا نام رکھ سکتے ہیں شرعاً مضایقہ نہیں۔ (۲) مستورات اپنے مقام پر رہ کر کام کریں یہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند