• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 35330

    عنوان: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟

    سوال: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟

    جواب نمبر: 35330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1810=1810-12/1432 سنن ترمذی ارو ابن ماجہ شریف کی روایات سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جنازے کے امامت کسی نے نہیں کی بلکہ لوگ الگ الگ گروہ کی شکل میں حجرہٴ مبارکہ میں داخل ہوتے اور بغیر امام کے خود نماز پڑھ کر واپس آجاتے، تفصیل دیکھئے سیرة المصطفیٰ حصہ دوم: 347۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند