• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 29492

    عنوان: عشرہ مبشرہ کے نام بتادیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ ان کو عشرہ مبشرہ کیوں کہتے ہیں؟

    سوال: عشرہ مبشرہ کے نام بتادیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ ان کو عشرہ مبشرہ کیوں کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 29492

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 379=268-2/1432

    (۱) حضرت ابوبکر صدیق (۲) عمر فاروق (۳) عثمان ذو النورین (۴) علی مرتضیٰ (۵) طلحہ (۶) زبیر (۷) عبدالرحمن بن عوف (۸) سعد ابن ابی وقاص (۹) سعید ابن زید (۱۰) ابوعبیدة ابن الجراح رضی اللہ تعالیٰ عنہم وعن سائر اصحاب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم (مشکاة شریف: ۵۶۶، رواہ الترمذی ورواہ ابن ماجہ عن سعید ابن زید)
    (۲) اِن حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کے اسمائے گرامی کے ساتھ حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے جنتی ہونے کی بشارت بالکل صاف صاف وارد ہے، ان کا عدد دس ہونے کی وجہ سے عشرہ اور صاف نام بنام صراحت کے ساتھ بشارت کی وجہ سے مبشرہ کہا جاتا ہے، جیسا کہ بحوالہ مشکاة شریف نمبر ایک کے تحت لکھ دیا گیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند