متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 2947
مولانا طارق جمیل کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ان کے بیانات سن سکتے ہیں؟ (۲) اورمعراج ربانی کون ہیں؟
مولانا طارق جمیل کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ان کے بیانات سن سکتے ہیں؟ (۲) اورمعراج ربانی کون ہیں؟
جواب نمبر: 294701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 157/ ھ= 110/ ھ
(۱) مولانا طارق جمیل صاحب مدظلہ پاکستان میں رہتے ہیں، جماعت تبلیغ سے وابستہ ہیں، معتمد علیہ شخصیت کے مالک ہیں، علمائے کرام کو ان کے بیانات پر اعتماد ہے، پس ان کے بیانات سننا جائز ہے، کسی بات میں کوئی اشکال ہو تو صحیح نقل کرکے معلوم کرلیں۔
(۲) معراج ربانی کون شخص ہے؟ہم اس سے واقف نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت
میں آپ سے یہ جاننا چاہتاہوں کہ مولانا رحمت اللہ کیرانوی کا دیوبند سے یا دیوبندی
علماء سے کوئی تعلق رہا ہے؟ کیا حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی مسلکا دیوبندی تھے؟
اگر ان کا ہمارے بزرگوں سے کوئی تعلق رہا ہے تو ذرا تفصیل سے ذکر فرمائیں۔
انبیاء کرام علیہ السلام کی تعداد كتنی ہے اور ان كے نام كیا ہیں؟
10340 مناظربراہ کرم، ہمیں حجراسود کی حقیقت اور صحیح معلومات مدلل تحریر کریں یا اس کے متعلق کسی کتاب سے مطلع کریں۔
6523 مناظرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی لاش مبارک وفات کے بعدکب تک رکھی رہی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل مبارک کس نے دیاتھا؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازجنازہ ادا کی گئی تھی؟ نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟
5031 مناظرمیرے دو سوالات ہیں: (۱) کیا حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی عمر ایک سو سال سے زیاد ہ تھی؟ ( میں نے سنا ہے کہ آپ 250-300/ تک اس دنیا میں رہے ) (۲) حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کہاں کے رہنے والے تھے؟ کیا آپ عربی تھے یاعجمی؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔
16024 مناظربرطانوی دور کے ایک انگریز جنرل ہیمپرجو انگریز جاسوس بن کر عرب ملکوں میں شورش پھیلاتا تھااس کی سوانح حیات ملتی ہے:Confession of a British Spy (ایک برطانوی جاسوس کے اعترافات) اس میں اس نے ابن عبدالوہاب نجدی کا تفصیل سے ذکر کیا ہے اور اس کو اکسانے اور ترکیوں کے خلاف بغاوت اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے لیے کیسے استعمال کیااس بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ یہاں تک کہ خلفائے راشدین، صحابہ اور حتی کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ابن عبدالوہاب خود کو بہتر سمجھتا تھا، دین کا کھلم کھلامن چاہا مطلب نکالتا اور شیعہ عورتوں سے زنا کرتا تھا۔ اور سیدنا عمر فاروق کے فتوے کا انکار کرتا۔ خود ابن عبدالوہاب کے قبیلے والوں نے نکال باہر کیا تھا حتی کہ اس کے بھائی سلیمان ابن عبدالوہاب نے ابن عبدالوہاب کے رد میں کتاب لکھی۔ ابن عبدالوہاب کو سلطان وقت نے مرتد کی سزا کے طور پر جلوا کے مروایاتھا۔ ابن عبدالوہاب نے کہا کہ نبی پاک علیہ السلام کا روضہ مبارک سب سے بڑا صنم یعنی بت ہے۔ ابن عبدالوہاب نے لکھا میری لاٹھی محمد سے بہتر ہے۔ ہر دور کے علماء نے ابن عبدالوہاب کی سختی سے تردید کی۔ مولانا حسین احمد مدنی صاحب نے شہاب ثاقب میں ابن عبدالوہاب کو سخت گستاخ، کافر اور کیا کیا گالیاں لکھیں، پھر بعد میں دیوبند ی اس سے مکر گئے کہ اب حرمین سعودیوں کے قبضے میںآ گیا تھا۔ پہلے اہل سنت والجماعت کی حکومت تھی تو ان کو بیوقوف بنا نے کے لیے یہ کتاب لکھ کر ان کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی کیوں کہ ہر دور کے اہل سنت عبدالوہاب کو اپنا دشمن سمجھتے رہے ہیں۔
5144 مناظرمجھے درج ذیل پیغام موصول ہوا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ درست ہے؟پیغام حسب ذیل ہے:( جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی تو اس رات چار معجزے ہوئے۔ (۱)پورے عرب میں لوگوں نے زمین سے آسمان تک نور ہی نور دیکھا، وہ نور اس قدر تھا کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے۔ (۲)کعبہ میں اس وقت تین سو ساٹھ بت تھے جو سب گر پڑے۔ (۳)ایران کا آتش کدہ جو ہزاروں سال سے جل رہا تھا خود بخود بجھ گیا۔ (۴)اس رات پوری کائنات میں اللہ نے بیٹے پیدا کئے۔ ربیع الاول مبارک ہو۔ اس پیغام میں یہ بھی کہا گیاہے کہ اس کو او رمزید لوگوں کو بھیج دیں ۔ کیا اس کو کسی او رکو بھیجنا درست ہے؟
4537 مناظر