• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 23930

    عنوان: ہمارا ایک ساتھی ہے ، وہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی قبر کہاں ہے؟ اور آپ کہاں اتارے گئے تھے نیز آپ کا قد کتنا تھا؟

    سوال: ہمارا ایک ساتھی ہے ، وہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی قبر کہاں ہے؟ اور آپ کہاں اتارے گئے تھے نیز آپ کا قد کتنا تھا؟

    جواب نمبر: 23930

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1118=230-8/1431

    (۱) جب حضرت سیدنا آدم علیہ السلام کا انتقال ہوا تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرشتوں کو لے کر نماز جنازہ پڑھائی اور مسجد خیف میں دفن کرکے ان کی قبر کو لوگوں سے پوشیدہ کردیا۔ 
    عن ابن عباس قال: صلی جبریل علی آدم کبر علیہ اربعًا: وصلی جبریل بالملائکة یومئذٍ ودفن في مسجد الخیف واحد من قبل القبلة ولحد لہ وکتم قبرہ (المنتظم لابن الجوزي: ۱/۲۲۸، باب ذکر آدم علیہ السلام․ ط: بیروت)
    (۲) ہندوستان میں اتارے گئے تھے، اور بعض لوگوں نے اس کی تعیین کرتے ہوئے سراندیپ کے ایک پہاڑ کو اترنے کی جگہ بتایا ہے۔
    قال علي بن أبي طالب وقتادة وأبو العالیة: أہبط بالہند، فقال قوم: بل أہبط بسرندیب علی جبل یقال لہ: ”نوذ“ (المنتظم: ۱/۲۰۸)
    (۳) ان کا قد ساٹھ ذراع تھا اور ایک ذراع اٹھارہ انچ کا ہوتا ہے: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: خلق اللہ عز وجل آدم علی صورتہ طولہ ستون ذراعًا․ (المنتظم: ۱/۲۰۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند