• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 18464

    عنوان:

    کیا یہ بات قرآن و حدیث میں مذکور ہے کہ حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ کے اندر چالیس دن تک تھے؟ برائے کرم وضاحت فرماویں کیوں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چالیس دن کی یہ اصطلاح استعمال نہیں کرناچاہیے کیوں کہ اس کا کوئی مستند ثبوت نہیں ہے؟

    سوال:

    کیا یہ بات قرآن و حدیث میں مذکور ہے کہ حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ کے اندر چالیس دن تک تھے؟ برائے کرم وضاحت فرماویں کیوں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چالیس دن کی یہ اصطلاح استعمال نہیں کرناچاہیے کیوں کہ اس کا کوئی مستند ثبوت نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 18464

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 78=78-1/1431

     

    کسی صحیح حدیث سے حضرت یونس علیہ السلام کا مچھلی کے پیٹ کے اندر رہنے کی مدت کی تعین ثابت نہیں ہے، البتہ حضرات مفسرین کے تعیینِ مدت کے سلسلے میں مختلف اقوال ہیں، ایک قول چالیس دن کا بھی ہے، جس کے ابن عباس رضی اللہ عنہ وغیرہ قائل ہیں: واختلف في مدة لبثہ فأخرج عبد اللہ بن أحمد في زوائد الزہد وغیرہ عن الشعبي قال: التقمہ الحوت صحیً ولفظہ عشیّةً وکأنہ أراد حین أظلم اللیل وأخرج عبد ابن حمید وغیرہ عن قتادة قال: إنہ لبث في جوفہ ثلاثاً وفي کتب أہل الکتاب ثلاثة أیام وثلاث لیالٍ وعن عطاء وابن جبیر سبعة أیاموعن الضحاک عشرین یومًا وعن ابن عباس․․․ أربعین یومًا وفي البحر ما یدل علی أنہ لم یصح خبر في مدة لبثہ علیہ السلام في بطن الحوت (روح المعاني: ۲۳/۱۴۵) چالیس دن کی اصطلاح استعمال کرنے سے کیا مطلب ہے؟ اگر چالیس دن کی تاثیر کا انکار مقصود ہے تو یہ صحیح نہیں ہے کیوں کہ چالیس دن کی تاثیر نصوص سے ثابت ہے چنانچہ حدیث میں ہے: عن أنس بن مالک قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : من صلی للہ أربعین یومًا في جماعة یدرک التکبیرة الأولی کتب لہ برائتان : براء ة من النار، وبراء ة من النفاق اسی طرح دوسری حدیث میں ہے: من أخلص للہ أربعین صباحاً ظہرت ینابیع الحکمة من قلبہ إلی لسانہ (جمع الفوائد: ۲/۱۵۴) الغرض ان احادیث میں چالیس دن کی خصوصیت اسی وجہ سے ہے کہ حالات کے تغیر میں چالیس دن کو خاص دخل ہے۔ اسی طرح آدمی کی پیدائش کی ترتیب جس حدیث میں آئی ہے، اس میں بھی چالیس دن تک نطفہ رہنا، پھر گوشت کا ٹکڑا چالیس دن تک پھر اسی طرح چالیس چالیس دن میں اس کا تغیر ذکر فرمایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند