• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 173679

    عنوان: كیا حضرت ابو بکرؓ كے متعلق 500 احادیث جلانے والا واقعہ صحیح ہے؟

    سوال: ایک واقعہ کی تخریج مطلوب تھی۔ حضرت ابو بکر کے بارے میں مطلق یہ بات سننے کو ملتی ہے کہ انہوں نے ۰۰۵ احادیث جلا دی تھیں، یہ واقعہ کہاں تک صحیح ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔ نوٹ :اور اس واقعہ کی پوری تحقیق مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 173679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 149-114/H=02/1441

    فضائل اعمال میں پہلا رسالہ ”حکایات صحابہ “ ہے اُس میں آٹھواں باب ”علمی ولولہ اور اُس کا انہماک“ ہے اُس میں قصہ نمبر (۲) کا عنوان ہے ”حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مجموعہ کو جلا دینا“ اُس میں یہ قصہ تفصیل سے اور ضروری وضاحت کے ساتھ موجود ہے حکایاتِ صحابہ رضی اللہ عنہم کے صفحہ: ۸۸/ پر اس کو اطمینان سے ملاحظہ کرلیں حاشیہ میں تذکرة الحفاظ کا حوالہ بھی مذکورہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند