• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 165802

    عنوان: کیا عبدالوہاب غازی نام کے کوئی صحابی گذرے ہیں؟

    سوال: ترکی کے شہر سِواس میں ایک قبر بنام عبدالوھاب غازی ہے جن کا سں وفات ایک سو تیرہ ہجری درج ہے ۔ معلوم کرنا ہے کہ اس طرح کے کسی صحابی کا ذکر تاریخ میں ہے ؟ کیونکہ ابھی تک تو یہی سنا ہے کہ سب سے آخری صحابی 102ھ میں وفات پائے تھے ۔ اس کی تحقیق فرمائیں خیرا۔

    جواب نمبر: 165802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 79-42/SN=2/1440

    ”عبد الوہاب“ کے نام سے کوئی صحابی معروف نہیں ہے، نیز صحابہٴ کرام کے حالات زندگی وغیرہ پر لکھی گئی کتابوں مثلاً اسد الغابة فی معرفة الصحابة، معرفة الصحابة لابن مندة ، معرفة الصحابة لأبی نعیم وغیرہ میں بھی اس نام سے کسی صحابی کا ذکر نہیں ملا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند