• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 164217

    عنوان: فاتح قسطنطنیہ کا مصداق کون بادشاہ ہے؟

    سوال: کیا سلطان فاتح محمود وہی سلطان / خلیفہ ہیں جن کے اوپر قسطنطنیہ فاتح کی حدیث کا ذکر ہے؟

    جواب نمبر: 164217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1219-957/SN=12/1439

    (سلطان فاتح محمود نہیں؛ بلکہ) سلطان محمد فاتح (دولت عثمانیہ کا ساتواں خلیفہ) نے قسطنطنیہ کو فتح کیا تھا اور انہی کو مورخین نے اس حدیث کا مصداق قرار دیا جس میں قسطنطنیہ کو فتح کرنے والے لشکر اور اس کے ”امیر“ کی مدح کی گئی۔ دیکھیں: جہان دیدہ ، ص: ۴۱۹تا ۳۲۳، ط: مکتبہ معارف القرآن ، کراچی) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند