• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 161800

    عنوان: اسلام میں سب سے پہلے کس مشرک کا قتل ہوا اور کس صحابی کے ہاتھ اور اس سریہ میں گرفتار شدہ مشرکین کی تعداد کیا تھی؟

    سوال: اسلام کی طرف سے سب سے پہلا قتل کس مشرک کا ہوا اور اسے کس صحابی نے قتل کیا اور اس وقت گرفتار ہونے والے مشرکین کی تعداد کتنی تھی؟

    جواب نمبر: 161800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:979-828/N=9/1439

    (۱- ۳): اسلام میں سب سے پہلے حضرت واقد بن عبد اللہ تمیمیکے ذریعہ عمرو بن الحضرمی کا قتل ہوا اور مشرکین میں دو لوگ: عثمان اور حکم بن کیسان قید ہوئے کذا في کتب السیرة وتراجم الصحابة۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند