• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 16140

    عنوان:

    حضرت میں آپ سے یہ جاننا چاہتاہوں کہ مولانا رحمت اللہ کیرانوی کا دیوبند سے یا دیوبندی علماء سے کوئی تعلق رہا ہے؟ کیا حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی مسلکا دیوبندی تھے؟ اگر ان کا ہمارے بزرگوں سے کوئی تعلق رہا ہے تو ذرا تفصیل سے ذکر فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1732=1568-11/1430

    حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب کیرانوی علمائے دیوبند میں سے تھے اور ہمارے مشائخ میں سید الطائفہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب نور اللہ مرقدہ کے ساتھ ان کا بہت گہرا تعلق تھا، دونوں ہجرت کرکے مکہ مکرمہ چلے گئے، وہیں جنت المعلی میں دونوں مدفون ہیں، مکہ مکرمہ میں موصوف نے مدرسہ صولتیہ کے نام سے ایک بڑا مدرسہ دینی عربی قائم کیا، جو آج تک چل رہا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند