• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 159802

    عنوان: کیا حضرت علی  نے حضرت فاطمہ  کو غسل دیا تھا ؟

    سوال: کیا حضرت علی  نے حضرت فاطمہ  کو غسل دیا تھا ؟

    جواب نمبر: 159802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:848-788/L=7/1439

    حضرت فاطمہکو حضرت ام ایمننے غسل دیا تھا جیساکہ ”شرح المجمع کے حوالہ سے ”ردالمحتار“ میں مذکورہے،(فتاوی محمودیہ:۴/۵۴۳) اور حضرت علینے پانی وغیرہ کا نظم کیا تھا۔اوراگر ان کا غسل دینا ثابت مان لیا جائے تو یہ ان کی خصوصیت ہے ہمارے لیے اپنی زوجہ کوغسل دینا جائز نہیں۔قال فی شرح المجمع لمصنفہ ”فاطمةغسلتہا أم أیمن حاضنتہ ﷺ ورضی عنہا“فتحمل روایة الغسل لعلیعلی معنی التہئیة والقیام التام بأسبابہ،ولئن ثبتت الروایة فہو مختص بہ․(شامی:۳/۹۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند