• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 155780

    عنوان: جنگ جمل اور صفین ایک ہی ہے ؟ الگ الگ ہے تو پھر کیا کیا فرق ہے ؟

    سوال: سوال: جنگ جمل اور صفین ایک ہی ہے ؟ الگ الگ ہے تو پھر کیا کیا فرق ہے ؟ کون کونسی کس سے کیوں ہوئی ہے ؟ ؟ اول کونسی ہوئی ہے ؟ دونوں میں بگاڑ پیدا کرنے والے کون تھے ؟

    جواب نمبر: 155780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:133-77/sn=3/1439

    ”خلفائے راشدین“ (از حضرت مولانا عبد الشکور صاحب فاروقی رحمہ اللہ) تاریخ اسلام (از مولانا اکبر شاہ صاحب نجیب آبادی) اور ”امیر معاویہ اور تاریخی حقائق“ (از حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم) میں ان دونوں جنگوں سے متعلق تفصیلات اور ان کا پس منظر بہت وضاحت کے ساتھ اردو میں بیان کیا گیا ہے، آپ ان کتابوں کو حاصل کرکے مطالعہ کرلیں، ”فتوے“ کی شکل میں آپ کے سوالات کے جوابات دینا مشکل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند