• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 149302

    عنوان: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا نام ابو ہریرہ کیسے پڑا؟

    سوال: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا نام ابو ہریرہ کیسے پڑا؟

    جواب نمبر: 149302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 825-772/L=7/1438

    حضرت ابوہریرہ کا نام راجح قول کے مطابق عبد الرحمن بن صخر ہے ”ابوہریرہ“ آپ کی کنیت ہے اور ”ابوہریرہ“ کنیت رکھنے کی و جہ یہ ہے کہ ان کے پاس ایک بلی تھی جس کو وہ اپنے ساتھ رکھتے تھے اسی لیے آپ کی کنیت ابوہریرہ پڑگئی، واضح رہے کہ جس طرح ”اب“ کے معنی باپ کے آتے ہیں اسی طرح ”والے“ ”والا“ کے بھی آتے ہیں اس اعتبار سے ابوہریرہ کا مطلب ہوا ”بلی والا“ (اختلف فی اسمہ علی أقوال جمة أرجحہا عبد الرحمن بن صخر․ (سیر أعلام النبلاء: ۲/۵۷۸) ویقال کان في الجاہلیة اسمہ عبد شمس أبو الأسود، فسماہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبد اللہ وکناہ أبا ہریرة․ والمشہور عنہ أنہ کنی بأولاد ہرة بریة․ قال: وجدتہا فأخذتہا فی کمي فکنیت بذلک․ (سیر أعلام النبلاء: ۲/۵۷۹، الناشر: موٴسسة الرسالة)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند