• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 147739

    عنوان: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ کتنی بار چاک کیا گیا؟

    سوال: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ کتنی بار چاک کیا گیا؟

    جواب نمبر: 147739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 358-310/Sn=4/1438

    شق صدر (سینہ چاک کرنے) کا واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں چار مرتبہ پیش آیا: (۱) زمانہٴ طفولیت میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حلیمہٴ سعدیہ (رض) کی پرورش میں تھے اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک چار سال کی تھی۔ (۲) دوسری بار شق صدر کا واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دس سال کی عمر میں پیش آیا۔ (۳) تیسری بار بعثت کے وقت۔ (۴) چوتھی بار معراج کے وقت شق صدر کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیل کے لیے دیکھیں سیرة المصطفیٰ (۱/۷۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند