• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 12547

    عنوان:

    شاہ عبدالحق دہلوی اور ان کے پیر عبدالوہاب متقی، شیخ امان اللہ پانی پتی اور شاہ عبدالعزیز او رشاہ ولی اللہ کے بارے میں ہمارا کیا عقیدہ ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال:

    شاہ عبدالحق دہلوی اور ان کے پیر عبدالوہاب متقی، شیخ امان اللہ پانی پتی اور شاہ عبدالعزیز او رشاہ ولی اللہ کے بارے میں ہمارا کیا عقیدہ ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 12547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 815=815/م

    یہ حضرات ظاہری اور باطنی اوصاف و کمالات سے آراستہ علم وعمل کے پیکر تھے، حق کی آواز بلند کرنے والے تھے، ملک وبیرون ملک علم ومعرفت کا جو فیضان و سرچشمہ نظر آتا ہے وہ انہی اکابر کی بے پناہ محنت وقربانیوں اور بے لوث خدمات کا ثمرہ ہے، یہ حضرات ہمارے اکابر واسلاف، مقتدیٰ اور راہنما ہیں، ان کے تفصیلی احوال جاننے کے لیے ان کتابوں کا مطالعہ کیجیے: حیاتِ شیخ عبدالحق دہلوی، تاریخ دعوت وعزیمت، مقدمہ رحمة اللہ الواسعة شرح حجة اللہ البالغة وغیرہا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند