• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 11798

    عنوان:

    حضرت شاہ ولی اللہ، حضرت مجدد الف ثانی، حضرت شاہ عبدالعزیز کے بارے میں کچھ بتائیں۔ کیا تینوں محدث تھے اور ان کا دور کون سا ہے؟ (۲)حضرت شاہ عبدالعزیز نے شیعوں کے بارے میں کون سی کتاب لکھی ہے؟

    سوال:

    حضرت شاہ ولی اللہ، حضرت مجدد الف ثانی، حضرت شاہ عبدالعزیز کے بارے میں کچھ بتائیں۔ کیا تینوں محدث تھے اور ان کا دور کون سا ہے؟ (۲)حضرت شاہ عبدالعزیز نے شیعوں کے بارے میں کون سی کتاب لکھی ہے؟

    جواب نمبر: 11798

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 398=380/ب

    حضرت مجدد الف ثانی نقشبندی سلسلہ کے بہت بڑے ولی اور عالم وبزرگ گذرے ہیں اور اپنے دور کے مجدد گذرے ہیں۔ یہ جہاں گیر بادشاہ کے دور میں تھے۔ سرہند شریف میں ان کا مزار ہے، حضرت شاہ ولی اللہ ان کے بہت بعد کے ہیں، پھر ان کے صاحبزادے شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمہ اللہ ہیں۔ یہ لوگ ہندوستان کے بہت بڑے عالم محدث وبزرگ تھے۔ ہندوستان میں علم حدیث پڑھنے والے تمام ہی لوگوں کا سلسلہ سند ان دونوں بزرگوں تک پہنچتا ہے، حضرت شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ نے شیعوں کے بارے میں بہت مشہور ومعروف کتاب : تحفہٴ اثنا عشریہ، لکھی ہے۔ اصل کتاب فارسی میں ہے اس کا ترجمہ اردو اور عربی میں بھی ہوگیا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند