• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 10375

    عنوان:

    جب اسلامی کیلنڈر کا آغاز حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا تو ان سے پہلے رمضان، ذی الحجہ وغیرہ کا کیا حساب تھا؟

    سوال:

    جب اسلامی کیلنڈر کا آغاز حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا تو ان سے پہلے رمضان، ذی الحجہ وغیرہ کا کیا حساب تھا؟

    جواب نمبر: 10375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 305=210/ل

     

    بارہ مہینے قمری (چاند) اعتبار سے ابتداء دنیا سے مقرر ہیں: ان عدة الشہور عند اللہ اثنا عشر شہرًا وہي الشہور القمریة المعلومة في کتب اللہ یوم خلق السماوات والأرض (روح المعاني: ۶/۸۹، امدادیہ پاکستان) نیز اسلامی تاریخ کی ابتداء اس وقت ہوئی جب آپ علیہ السلام مکہ سے ہجرت کرکے قبا پہنچے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی ابتداء کی اور اس کا پہلا مہینہ محرم کو قرار دیا (سیرت خاتم الانبیاء: ۵۹)

    البتہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں ہجری کی تعیین کی ہے: قال العسکري: ھو أول من سمی أمیر الموٴمنین وأول من کتب التاریخ من الہجرة (تاریخ الخلفاء للسیوطي: ۱۰۸، دار الکتاب بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند